مقبوضہ کشمیر، برفانی تودے گرنے سے کتنے بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے 5 فوجی ہلاک ہو گئے، برفانی تودے گرنے کے واقعات گاندربل ،سونہ مرگ،کپواڑہ اور نوگام کے علاقوں میں پیش آئے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں برفانی تودے گرے،کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی چوکی پر تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے، ایک فوجی تودے کے نیچے دب گیا تھا اس کو بچا لیا گیا ہے، چار کی لاشیں نکال لی گئیں
نوگام میں بھی برفانی تودے کی زد میں آ کر ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا، کئی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے متعدد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا.
گزشتہ ہفتے بھی برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی فوجی جاں بحق ہو گیا تھا،گزشتہ برس سیاہ چین مین بھارتی فوجی بڑی تعداد میں برفانی تودے گرنے سے ہلاک ہوئے تھے. 30 نومبر کو دو بھارتی فوجی برفانی تودیہ گرنے سے ہلاک ہوئے تھے،18 نومبر کو اسی مقام پر ہونے والے حادثے میں چار بھارتی فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ رواں برس کا یہ چوتھا واقعہ ہے مجموعی طور پر ان واقعات میں صرف ایک سال میں ایک درجن سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔