مقبوضہ کشمیر،تیز بارشوں کے بعد سیلاب، تین جاں بحق، کئی علاقے زیر آب

0
72

مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں کے بعد متعدد علاقوں میں سیلاب کی سی صورتحال بن گئی ہے، بانڈی پورہ میں درخت گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشون اور ژالہ باری کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے سے جانی نقصان بھی ہوا ہے. بانڈی پوری کے گاوں چندا جی میں مکان گرنے سے دو خواتین دب کر جاں بحق ہو گئیں، جن کی شناخت شریفہ بیگم اور مبینہ بانو ساکنان چنداجی کے طور پر ہوئی ہے۔ گاندر بل کے علاقے میں درخت گرنے سے ایک گھر میں موجود 37 سالہ محمد یوسف جاں بحق ہوا ہے، جبکہ اس کے دو رشتے دار زخمی ہوئے ہیں. شدید ژالہ باری سے کشمیر میں باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے. شدید بارشوں کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب ہیں ،کئی علاقوں میں پل گرنے سے مقامی آبادیوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہو گیا ہے. ٹنگمرگ علاقے میں تیس دیہات کو جوڑنے والا ایک پل گر گیا ہے۔

Leave a reply