بھارت سن لے پہلے کشمیر:پھرتجارت پرہوگی بات:وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی بیان کردی

0
26

اسلام آباد:بھارت سن لے پہلے کشمیر:پھرتجارت پرہوگی بات:وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی بیان کردی،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے بھات کے حوالےسے ہونے والی بحث کوسمیٹتے ہوئے خارجہ پالیسی پھرواضح کردی

کابینہ اجلاس میں پاکستان کے دیرینہ موقف کودہراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کشمیر کی قیمت پر نہیں ہوسکتی، دوستی اور معاشی ترقی کیلئے ہندوستان کو کشمیر پر5 اگست کی پوزیشن پر واپس جاناہوگا، عمران خان کے ہوتے کوئی کشمیر کا سودا نہیں کرسکتا،چینی اور کپاس درآمد کرنے کی بات ای سی سی میں ہوئی تھی۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت پاکستان نے بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت قبول نہیں کی، چینی اور کپاس بھارت سے درآمد کرنے کی بات ای سی سی میں ہوئی تھی،

فواد چوہدری نے اس حوالے سے مزید وضاحت کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات سے امن کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں لیکن سب سے پہلے کشمیراوربھارت میں رہنے والے مسلمان عزیز ہیں ، خطے میں فیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جائے اور مسلمانو

ں کا قتل عام کیا جائے ،کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقوق نہ دیں، پھر بھی ہم سمجھیں کہ دونوں ممالک ہنسی خوشی رہیں ایسا ممکن نہیں ہے۔

Leave a reply