کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، چیئرمین سینیٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے حوالہ سے عالمی دنیا کو توجہ دلانے کے لیے وفود تشکیل دے دئیے ہیں جو امریکا، روس، یورپی یونین،او آئی سی جائیں گے .
گورنر پنجاب نے برطانوی پارلیمنٹ کو خط میں کیا کہہ دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس کشمیر کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے سے متعلق آئینی تبدیلی سے آگاہ کرنے کیلئے اہم پارلیمانی اداروں اور ممالک میں سینیٹ کے خصوصی وفود بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ وفود امریکا ، روس ، بین الپارلیمانی یونین ، یورپین یونین اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی بھیجے جائیں گے.
پاکستان فوری طور پر کشمیریوں کی حکومت کا اعلان کرے، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ
چیئرمین سینیٹ کی جانب سے تمام جماعتوں کے سینیٹرز کو وفود میں شامل کیا گیا ہے جو بیرون ممالک جائیں گے، ایک رپورٹ کے مطابق امریکا جانے والے سینیٹرز کے وفد کے سربراہ سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر فاروق ایچ نائیک جبکہ اُن کے ساتھ ارکان میں سینیٹر نعمان وزیر اور سینیٹر انوار الحق کا کڑ شامل ہیں۔
روس کے لئے تشکیل وفد کی سربراہی سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف کریں گے جبکہ وفد میں سینیٹر سسی پلیجو اور سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم شامل ہیں۔ بین الپارلیمانی یونین کی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے جانے والے وفد کی قیادت سینیٹر محسن عزیز کریں گے جبکہ اُن کے ساتھ سینیٹر گیان چند اور سینیٹر آغا شاہ زیب درانی وفد میں شامل ہوں گے ۔
کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا
مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی
یورپین یونین سے رابطوں کیلئے سینیٹر مشاہد حسین سید وفد کی قیادت کریں گے جبکہ سینیٹر ولید اقبال ، سینیٹر ہلال الرحمان اور سینیٹر سرفراز احمد بگٹی اُن کے ساتھ ہوںگے ۔
اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سامنے کشمیر کی حالیہ صورتحال کو پیش کرنے کیلئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق وفد کے سربراہ ہوںگے جبکہ اُن کے ساتھ ارکان میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر عبدالغفور حیدری ، سینیٹر سراج الحق اور سینیٹر حافظ عبدالکریم شامل ہوںگے.
حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی
کشمیریوں کیلئے دعا کروں گا، وزیر خارجہ کے بیان پر قوم برہم
مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان
واضح رہے کہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، کشمیر میں بھارتی فوج نے 38 ہزار مزید فوجی تعینات کر کے علاقہ بھر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہرنکلنے کی اجازت نہیں،بھارتی صدر نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بل پر دستخط کردئے ہین، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دئیے ہیں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر واپس چلے گئے،پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حج سے واپس آ گئے ہیں اور اب چین کے دورے پرہیں.