کشمیر کمیٹی کا اجلاس، وزیر خارجہ کی بھی شرکت

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخرامام نے صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کشمیر کا اجلاس ہوا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کاکشمیر پر خصوصی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے،پاکستان اور کشمیری عوام بھارتی اقدامات کو مسترد کرچکے،

کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع مواصلات پرپابندی ہےتاکہ حقائق دنیاسے پوشیدہ رہیں، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کامقصد مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تناسب کوتبدیل کرنا ہے، یواین سیکرٹری جنرل ، صدرسیکیورٹی کونسل کوخطوط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے، اسی طرح‌ سیکرٹری جنرل اوآئی سی،ہیومن رائٹس کمشنرکوخطوط لکھ کرصورتحال سےآگاہ کیا گیا ہے،

کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز کیسے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا تھا کہ مودی نے الیکشن جیتنے کےلیےپاکستان مخالف ایجنڈے کا سہارالیا،سلامتی کونسل کاکشمیر پر خصوصی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے ،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں بھی یکطرفہ اقدامات پر واضح تقسیم موجود ہے ،اقوام متحدہ کو یکم،6اگست اور13اگست کو خطوط ارسال کیے،14اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور15کویوم سیاہ کے طور پر منایاگیا ،کشمیری عوام، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے3 فریق ہیں، بھارت نےسلامتی کونسل اجلاس رکوانے کےلیے بھرپوراثرورسوخ استعمال کیا،جمعہ دن12بجے پاکستان میں احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،بھارت نے پہلی بارسیکریٹریٹ سے کشمیر کا جھنڈا اتارا،کل پوراپاکستان اور ہرشعبے سے وابستہ پاکستانی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ،3ستمبر کو برطانیہ میں تاریخی مظاہرہ ہوگا .

 

ملک بھر میں کل جمعہ کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا،

Comments are closed.