کشمیر و فلسطین میں مظالم، پاکستان نے کیا عالمی دنیا سے ایک بار پھر بڑا مطالبہ
کشمیر و فلسطین میں مظالم، پاکستان نے کیا عالمی دنیا سے ایک بار پھر بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان چین میں کرونا وائرس پھیلاو کے بعد پاکستانیوں کے تحفظ،فلاح و بہبود اورمعاونت کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہا ہے۔بھارت سمیت کسی بھی طاقت کو پاکستان کیخلاف جارحیت کے عزائم ناکام بنانے سے متعلق ہمارے عزم کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیئے۔ پاکستان کشمیر کا تنازعہ عالمی سطح پر موثر انداز میں اٹھا رہا ہے ،بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لے۔ پاکستان اقوم متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔
جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین میں کرونا وائرس پھیلاو کے بعد اب چین کیساتھ خنجراب پاس کو اب معمول کے مطابق اپریل میں کھول دیا جائیگا۔ پاکستان اور چین کے مابین معاہدے کے تحت بھاری برفباری کے باعث خنجراب پاس نومبر میں بند اور اپریل میں کھول دیا جاتا ہے۔شیڈول سے قبل خنجراب پاس کھولنے کے فیصلے میں تبدیلی صحت کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ چین میں ہمارے سفارتخانے اور قونصلیٹ نے تمام پاکستانی طلبا تک رسائی کی ہے، اس کے علاوہ ہم چینی حکام کیساتھ بھی رابطوں میں ہیں اور انہوں نے پاکستانی شہریوں کے تحفظ کی یقینی دہانی کرائی ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایک اعلی سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا ہے جو کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ پروازوں میں تاخیر کے باعث ارومچی میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں تاہم چینی حکام سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں اگلی دستیاب پرواز میں پاکستان بھیجنے کے انتظامات کئے جائیں۔
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ این آئی ایچ نے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کی ہے اور تمام صوبائی محکمہ صحت اور بارڈر کراسنگ سمیت ائر پورٹس کے انٹری پوائنٹس کو الرٹ کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کیخلاف مسلسل جنگی جنون اور ہرزہ سرائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقامی سطح پر اقلیتوں کی جانب سے امتیازی اور کشمیر مخالف پالیسیوں کیخلاف احتجاج اور تنقید سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ
بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر من پسند تجزیے کر رہا ہے، قوم فوج کے ساتھ ہے. میجر جنرل آصف غفور
ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہرے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نو ٹس لے ۔ مشرق وسطی امن منصوبے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوم متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔