کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے، کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

0
56

پاکستانی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام آج جمعہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت رانا محمد عظیم نے کی،فیصل آباد، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، مظفر آباد میں بھی صحافی کشمیر کے لئے سڑکوں پر نکل آئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کی کال پر پنجاب اسمبلی کے باہر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں لاہور بھر کے صحافیوں نے شرکت کی،

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

مظاہرے کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کی، مظاہرے میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال،لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری و دیگر نے شرکت کی، شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے، رانا محمد عظیم کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے نعرے لگواتے رہے.

بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

احتجاجی مظاہرے سے رانا محمد عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 47 روز ہو چکے ہیں، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم کشمیریوں کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا،

رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہم کسی صورت اسے بھارت کے قبضہ میں نہیں دیکھ سکتے، صحافی برادری آج ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کر رہی ہے، صحافی بھی کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ ہیں، ضرورت پڑنے پر ہم قلم چھوڑ کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کشمیریوں کی مدد کریں گے

آج کشمیر ایک اور جناح کی طرف دیکھ رہا ہے، مشعال ملک

جوچنگاری سرینگرمیں لگائی گئی اس کے شعلے بھارت کو برباد کردیں گے،صدر آزاد کشمیر

صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اگر دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو پھر نتائج کی ذمہ دار بھی دنیا ہی ہو گی، مودی کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکی ہے،

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے لاہور پریس کلب نے پہلے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا آج بھی اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان کے صحافی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے صحافیوں پر تشدد اور انہیں کام سے روکے جانے کے واقعات کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے، آزادی اظہار رائے پر پابندی لگا کر بھارت بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے.

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر فیصل آباد، سیالکوٹ، قصور ،مظفر آباد، ایبٹ آباد، شیخوپورہ، رائیونڈ و دیگر شہروں میں بھی صحافیوں نے احتجاج کیا اور کشمیریوں سے یکجتہی کا اظہار کیا.

Leave a reply