مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی افسر نے کیا سرکاری بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ

0
29

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی افسر نے کیا سرکاری بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے سرکاری بندوق سے ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

کٹھوعہ میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورسز کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے آرمی کیمپ میں سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا. فائرنگ کی آواز سن کر دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو اسسٹنٹ کمانڈنٹ ہلاک ہو چکا تھا، اسکی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی تا ہم اسنے خود کشی کیوں کی، معلوم نہیں ہو سکا، اس ضمن میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے قریبی دوستوں اور اس کے لواحقین سے تحقیقات کرے گی.

قبل ازیں رواں ماہ 14 فروری کو بھی ایک بھارتی فوجی اہلکار نےمقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کی۔ خودکشی کرنے والے سپاہی کی شناخت ’بلرام سنگھ ‘کے نام سے ہوئی ہے جو راشٹریہ رائفلز کے تیسرے بٹالین کا سپاہی تھا جو ضلع اسلام آباد کے علاقے اشمقام میں تعینات تھا۔

اس واقعے کے بعد جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے خودکشی کرنے والوں کی تعداد 447 ہوگئی ہے۔ یہ بھارتی فوج کے آفیسرز کی اس سال کی تیسری خودکشی ہے. سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ بھارتی فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بزدل قابض فوج کے جوانوں کی خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پوری مودی سرکار اور ہندوستانی فوج کو دل برداشتہ کیا ہوا ہے ،بھارتی فوجی کمانڈ اپنے جوانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کو ختم کرنے کے لئے نت نئے طریقوں پر غور کر رہی ہے

بھارتی فوجیوں میں خود کشی کی ایک بڑی وجہ خود کشمیریوں کی طرف سے حملوں اور مزاحمت کا خوف ہے جو ہر بھارتی فوجی کو لاحق ہے۔ نہ جانے کس طرف سے کوئی گولی آئے یا کوئی کشمیری آکر مار دے۔

Leave a reply