مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم جاری، ایک کشمیری شہید

0
38

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لارنو علاقے میں ہفتے کی صبح حریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ساؤتھ ایشین وائر کوایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس، فوج کی 19 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں حریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام پر پہنچیں توتصادم شروع ہو گیا۔ اس دوران ایک حریت پسند شہید ہو گیا۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بھی بھارتی فورسز اور کشمیری حریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین کشمیری حریت پسندنوجوانوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر پولیس سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

قبل ازیں مقبوضہ کشمیر میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعہ کی صبح حریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے مابین جاری فائرنگ کے تبادلے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ آپریشن میں ایک حریت پسند کی شہادت ہو ئی ہے۔ ، تاہم انہوں نے کہا کہ اس کی شناخت کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔اس افسر نے بتایا کہ اس سے قبل فورسز کی مشترکہ ٹیم نے کچھ حریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاعات کے بعد بڈگام کے علاقے چڈورہ میں تلاشی لی۔ رواں ہفتے کے اوائل میں پیر کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے علاقے رام باغ برزلہ میں لشکر طیبہ کے اعلی کمانڈر بھی شہید ہو گئے تھے۔وسطی کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرے نوجوان کی شہادت ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں سال 1988سے اب تک مجموعی طور پر40757 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 25192حریت پسند اور 15147عام شہری شامل ہیں۔1988سے 2000تک 12396حریت پسنداور 10310عام شہری شہید ہوئے۔1988سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں6993سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020 میں 112واقعات میں218کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 ،مئی میں 16،جون میں 51، جولائی میں 24، اگست میں 20، ستمبر میں 20 اور اکتوبر میں 7کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ رواں سال 48 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے139واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سال دھماکوں کے 31واقعات میں30شہریوںاور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ22سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔سال 2020 میں 121مختلف واقعات میں 251افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سرکاری اعداد وشمارکے مطابق2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں 160 حریت پسند وں کوشہید اور 102 کو گرفتار کیا گیا ۔
2019 میں مجموعی طور پر 158 حریت پسند شہید کیے گئے جبکہ 2018 میں 254 اور 2017 میں 213 حریت پسند شہید ہوئے تھے۔

Leave a reply