شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے رابطہ، کشمیریوں کے حق میں‌ آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا

0
69

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاترک ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےحوالےسےتبادلہ خیال کیا گیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تاریخی ، ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان نے بھی ہر مشکل گھڑی میں ترکی کا ساتھ دیا ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اعلٰی عدلیہ نے گولن تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا، مسلم امہ کو متحد کرنے کیلئے ترکی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ترک صدر کے شکر گزار ہیں، بھارت نے 5 اگست کے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اب آبادی کا تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے،

وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارتی اقدام بین الاقوامی قوانین اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر کےنہتےمسلمان پچھلے 22روزسےکرفیو کےباعث گھروں میں محصور ہیں، ترکی نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلیے اپنا کردار ادا کرے،

Leave a reply