کشمیر کا فیصلہ کون کرے گا؟ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بول پڑے

0
54

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ بھارت نہیں بلکہ کشمیری عوام کریں گے

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فخر امام نے کشمیر کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخر امام نے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ بات موجود ہے، جو بھی فیصلہ ہو گا وہ کشمیری عوام کرے گی اور قراردادوں کے مطابق ہو گا. بھارت نے اگر کوئی فیصلہ کیا ہے تو وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم عمران خان کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے مودی نے بھی کشمیر کے حوالے سے کہا تھا.

کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور

فخر امام نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف ایک لاوا پکا ہوا ہے، ٹرمپ نے دوبارہ کشمیر پر ثالثی کی بات کی، مودی نے ٹرمپ کی بات پر ایک لفظ تک نہیں کہا

 

مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.

Leave a reply