کشمیر کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے نوجوانوں کی جدوجہد کرے گی ،23 دن سے ہٹلراورخونخوارمودی کی وجہ سے کشمیر سے بارود کی بو آ رہی ہے،
پاکستان پر حملہ ہوا تو پھر بھارتی مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، شیخ رشید کا دوٹوک اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان10 جنگیں ہوچکی ہیں یاہونے کےقریب پہنچ کرواپس لوٹے ہیں،مقبوضہ کشمیر کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے نوجوانوں کی جدوجہد کرے گی ،23 دن سے ہٹلراورخونخوارمودی کی وجہ سے کشمیر سے بارود کی بو آ رہی ہے،
کشمیر پر فیصلے کا وقت آ گیا، فوج آج کے دن کیلیے تیار ہوئی، شیخ رشید
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے مسئلہ حل نہیں کیا،اگروہ سنجیدہ ہوتی تو رائے شماری ہو چکی ہوتی ،25 کروڑ مسلمان آج پاکستان کی طرف دیکھ رہےہیں،کشمیرکا فیصلہ کشمیریوں کی جدوجہد نےکرنا ہے،ہمیں کشمیریوں سے قدم سے قدم ملانا ہے،اقوام متحدہ،سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر حل نہیں کررہے،قائد اعظم نے صورتحال کو پہلے سے بھانپ لیا تھا،ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارےساتھ چین جیسادوست کھڑاہے ،آج ہمیں کشمیریوں کیساتھ کندھےسے کندھا ملاکرچلنا ہے ورنہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی ،
کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ 10 محرم کے بعد میں دوبارہ کشمیر کا دورہ کروں گا،ذہنی پستی کا شکار مودی کے راستے میں ایک ہی رکاوٹ ہے وہ ہے پاکستان،مودی کو افغانستان اور دیگر ممالک جانے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں چاہیے،
عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم