مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے باعث ہزاروں تقریبات منسوخ

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مودی سرکار کی جانب سے کرفیو کی وجہ سے ہزاروں تقریبات منسوخ کر دی گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھارت سرکار نے ختم کر دی ہے، تین ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، ہر گھر کے باہر بھارتی فوج تعینات ہے، بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال دیا ہے، احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی جاتی ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد کشمیری شہید ہو چکے ہیں، گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایک کشمیری خاتون کو بھی شہید کر دیا

کرفیو کی صورتحال کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون و انٹرنیٹ بھی بند کیا گیا ہے جس کہ وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تقریبات شادی کی تھیں، تقریبات کی منسوخی کے لئے کشمیریوں کو اخبارات میں اشتہارات دینے پڑ رہے ہیں کیونکہ موبائل کی بندش کے باعث اور کرفیو کی وجہ سے کسی کو اطلاع نہیں دی جا سکتی،

Comments are closed.