جدوجہد آزادی کشمیر کچلنے کیلئے بھارت نے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا؟ اہم خبر آ گئی

0
26

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئ اے کو مزید بااختیار بنانے کیلئے ہندوستانی حکومت نے دوقوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مذکورہ ایجنسی کوبھارتی عوام اور بھارت کے بیرون ملک مفادات کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دی جائے گی. این آئی اے نے یٰسین ملک، شبیر شاہ اور سیدہ آسیہ اندرابی سمیت کئی کشمیری لیڈروں‌ کے خلاف کیس کر رکھے ہیں اور وہ بھارتی جیلوں‌ میں‌ بند ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں، سرگرم تاجروں، وکلاء اور دیگر اہم شخصیات کے‌خلاف کاروائیاں این آئی اے کر رہی ہے اور مودی حکومت اسے جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے. اگر اس ایجنسی کومزید طاقتور بنایا جاتا ہے تو کشمیری لیڈروں‌ کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے جانے کی توقع ہے.

رپورٹ کے مطابق بھارتی کابینہ این آئی اے ایکٹ اور ان لاء فل ایکٹیوٹیز ایکٹ کی ترمیم پر غور کر رہی ہے اور اس ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے رواں اجلاس کے دوران پیش کیا جائے گا۔ یہ ترمیمی بل این آئی اے کو سائبر کرائم اور انسانی سمگلنگ کی تحقیقات کیلئے بااختیار بنا دے گا۔ کہا جارہا ہے کہ این آئی اے کو یہ اختیار بھی ہو گا کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ رابطہ رکھنے والوں‌ کو بھی دہشت گرد قرار دے سکے. واضح رہے کہ این آئی اے کو ممبئی حملوں‌کے بعد بنایا گیا تھا تاہم اس کے بعد سے اسے مسلسل مسلمانوں‌ اور حال ہی میں اب کشمیریوں‌ کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے.

Leave a reply