کشمیر کو بھارتی ریاست کہنے پر وزیر خارجہ سے ایوان میں جواب طلب

0
28

مقبوضہ کشمیر کو بھارتی ریاست کہنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسمبلی میں جواب دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھ سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ میں نے کسی انٹرویو میں کہہ دیا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔ ایوان کو اس بات پر اطمینان ہونا چاہیے کہ اب تک ہم نے جو کچھ کیا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ میرا اور پورے پاکستان کا موقف یکساں رہا ہے۔ بھارت کو عالمی سطح پر اس صورتحال میں تاریخی سبکی اٹھانی پڑی۔ یورپی یونین، اسلامی ممالک دنیا کے 158 ممالک نے اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے۔

انسانی حقوق کونسل، وزیر خارجہ نے پیش کیا کشمیر کا مقدمہ،کہا مظالم کی تحقیقات کیلیے خود مختار کمیشن بنایا جائے

 

 

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو جس انداز میں اٹھایا ہے اس سے بھارت کو سلامتی کونسل’ یورپی یونین اور جنیوا سمیت مختلف فورمز پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے.

بھارتی ریاستی دہشت گردی،پاکستان انسانی حقوق کونسل میں پیش کریگا کشمیر پرباتصویرڈوزیئر

یواین ہیومن رائٹس کمشنر کا کشمیر پر بیان حوصلہ افزا، وزیر خارجہ کی جنیوا میں میڈیا سے گفتگو

عالمی ادارہ صحت کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلیےاقدامات کرے .وزیر خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا. جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا. شاہ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت دنیا کو ظاہر کروا رہا ہے کہ کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے، اگر جموں و کشمیر کی صورتحال واقعی بہتر ہے تو بھارت اپنی ریاست (جموں و کشمیر) میں میڈیا کو کیوں نہیں جانے دے رہا” اس سے قبل انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ "بھارت نے 6 ہفتوں سے حریت قیادت کو نظر بندکررکھا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتاہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بری جیل بنادیا ہے، وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔”

بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں لاک ڈاؤن،کرفیومیں نرمی لائے،انسانی حقوق کمشنراقوام متحدہ

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

Leave a reply