مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انجینئرنگ کے ایک طالب علم سمیت دونوجوانوں کی شہادت پر بدھ کو اسلام آباد(اننت ناگ) میں مکمل ہڑتال کی گئی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز اہلکاروں نے فیصل نذیر کو اس کے ایک اور ساتھی کے ہمراہ ضلع کے علاقے کوکرناگ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کر دیا تھا۔ ہڑتال کی وجہ سے علاقہ میں تمام دکانیں اورکاروباری مراکز بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ قابض حکام نے نوجوان کی شہادت پر طلباء کے احتجاج کو روکنے کے لیے ضلع اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تدریسی کام معطل کردیا ہے.
بھارتی فورسز کی جانب سے رمضان المبارک میں بھی روزانہ کسی نہ کسی علاقہ میں سرچ آپریشن کر کے نہتے کشمیریوںکو شہید اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاںکی جارہی ہیں.