کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے خطہ کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، فردوس عاشق اعوان

0
22

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کو ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،

حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کیخلاف ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)آج جب کہ کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری بھارتی فوج کے کشمیر میں داخل ہونے کے حوالے سے یوم سیاہ منا رہے ہیںکیونکہ بھارتی افواج آزادی کے ایکٹ، تقسیم کے پلان اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر کے کشمیر کی سر زمین میں داخل ہوئی تھیں ۔ اس دن کے موقع پر پاکستانی قوم ان کشمیریوں کے کاز کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتی ہے اور ہر قسم کے حالات میں ہر صورت کشمیریوں کا بھر پور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔27اکتوبر 2019ء کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کو ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے جو کہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار دادوں میں دیئے گئے اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارتی بربریت اور بہیمانہ مظالم سے بھر پور کہانی ہے کیونکہ بد قسمتی سے بڑے افسوس کی بات ہے کہ بھارت نے اپنے وعدے پورے کرنے یا ان کی تجدید نو کی بجائے و ادی بھر میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے 1989ء میں جب اپنی تحریک آزادی شروع کی تو اس وقت سے لے کر اب تک مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے،

کشمیر، یوم سیاہ، وزیراعظم عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام

انہوں نے کہا کہ بھارت کی آنے والی تمام حکومتیں بندوق کی نوک پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کرتی رہی ہیں تاہم مودی کی حکومت نے بھارتی آئین کا آرٹیکل 370اور 35اے منسوخ کر دیا جس میں کشمیر کو خصوصی حیثیت دی گئی تھی اس طرح مودی حکومت مظالم میں مزید آگے چلی گئی ہے، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ یکطرفہ اقدام درحقیقت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی نفی ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ہونے والے دو طرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے اور یہ عالمی برادری کے ضمیر کا بھی امتحان ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں 5اگست کے اقدام کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال پر بڑی تشویش ہے جہاں پر 80لاکھ کشمیریوں کو محاصرہ میں رکھا گیا ہے اور مواصلاتی روابط مکمل طور پر منقطع ہونے کے باوجود وہاں سے بہیمانہ اور وحشیانہ مظالم کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جو بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے مل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک ، روز مرہ کی اشیائے خورد و نوش اور حتی کہ بچوں کے لئے دودھ تک دستیاب نہیں ہے تاہم بھارتی قیادت آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریہ کی متوالی بنی ہوئی ہے اور اسے کشمیری عوام کے مصائب اور مشکلات کا ذرا بھر بھی احساس نہیں، مقبوضہ کشمیر کی اس جاری صورتحال سے خطہ بھر کے امن اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ وزیرا عظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور عالمی برادری سے خطاب میں اقوام متحدہ اور عالمی رہنمائوں کو بھی اس تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا،

Leave a reply