مقبوضہ کشمیرمیں پولیس نے ایک کشمیری خاتون کی بے حرمتی میں ملوث بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق ممبئی کی 34سالہ خاتون کی طرف سے گزشتہ سال جنوری میں مانسبل کنٹونمنٹ سری نگر میں ایک لیفٹیننٹ کرنل کی طرف سے اس کی بے حرمتی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ تفتیش کے دوران عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے گئے اور جنسی طورپر حراساں کرنے کے شواہد اکٹھے کئے گئے۔
مذکورہ خاتون نے پولیس کوبتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ گزشتہ سال یکم سے چارجنوری تک مانسبل گیریژن گیسٹ ہاﺅس گاندربل میں لیفٹیننٹ کرنل کے مہمان کے طورپر قیام کیا تاہم دو جنوری کی شب لیفٹیننٹ کرنل نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی جس پر اس کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔