مقبوضہ کشمیر، آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں

مقبوضہ کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں پیش آیا ہے جہاں چوکی بل علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک سو سے زائد بکریاں لقمہ اجل بل گئیں.
مقامی حکام کے مطابق خانہ بندوشوں کی ایک پارٹی نے نزدیکی جنگل میں عارضی رہائش قائم کی تھی اور اُن کے ساتھ اُن کے بھیڑ بکریاں بھی تھیں۔ مذکورہ خانہ بندوش گڈریوں کی بھیڑ بکریاں کھلے آسمان تلے تھیں کہ اس دوران موسم خراب ہوگیا اور پھر بادلوں کے گرجنے کی وجہ سے یہ بھیڑ بکریاں آسمانی بجلی کی زد میں آگئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے102بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔
ضلع انتظامیہ کی ایک ٹیم پولیس کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئی جس نے واقعہ کی مکمل تفتیش کا حکم دیا ہے. یاد رہے کہ کشمیر میں خراب موسم کے باعث اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں.