مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی برج الٹ گئے، فاروق عبداللہ کی جیت، محبوبہ مفتی اور غلام احمد میر ہار گئے

0
30

مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے لوک سبھا انتخابات کی وادی کشمیر میں تینوں‌ نشستیں‌ جیت لی ہیں. 2014 میں ان نشستوں‌ پر پی ڈی پی نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب پی ڈی پی کی طرح نیشنل کانفرنس نے کامیابی حاصل کر لی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سری نگر سے کامیابی حاصل کی ہے، محمد اکبر لون نے بارہمولہ اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے اسلام آباد (اننت ناگ) سے کامیابی حاصل کی ہے. محبوبہ مفتی، کانگریس صدر غلام احمد میراور انجینئر عبدالرشید ہار گئے ہیں.

بارہمولہ سے پیپلز کانفرنس کے راجہ اعجاز علی کو مضبوط امیدوار سمجھا جارہا تھا تاہم یہاں‌ سے بھی نیشنل کانفرنس کے محمد ا کبر لون جیت گئے ہیں. سری نگر میں‌ نیشنل کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر پر جشن کا سماں‌ ہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی جارہی ہے.

سری نگر پارلیمانی نشست پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پی ڈی پی کے آغا محسن کو قریب 70 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہرایا، ڈاکٹر فاروق نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 6 ہزار719 ووٹ حاصل کیے جبکہ آغا محسن نے 36 ہزار 700 ووٹ حاصل کیے پیپلز کانفرنس کے عرفان انصاری 28 ہزار773 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ نوٹا کے حق میں 1 ہزار 566 ووٹ ڈالے گئے۔

اسلام آباد (اننت ناگ) میں نیشنل کانفرنس کے نئے سیاسی لیڈر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کانگریس کے سینئر سیاسی لیڈر غلام احمد میر کوسات ہزارسے زائد ووٹوں کے فرق سے ہرایا ہے. حسنین مسعودی نے کل 40 ہزار32 ووٹ حاصل کیے جبکہ غلام احمد میر کے کھاتے میں 32 ہزار879 ووٹ آئے اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے 30 ہزار223 ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی.

یاد رہے کہ گذشتہ انتخابات میں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ‌ محبوبہ مفتی نے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی.

Leave a reply