مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں مارٹر شیل پھٹنے سے سولہ سالہ کشمیری لڑکا جاں بحق اور ایک اور زخمی ہو گیا۔ مقامی کشمیریوں‌کا کہنا ہے کہ یہ شیل بھارتی فوجیوں‌ کی طرف سے گرایا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانڈی پورہ ضلع کے علاقے گریز میں بھارتی فوج کا ایک مارٹر شیل پھٹنے سے سولہ سالہ ماجد احمد اور پندرہ سالہ اشتیاق احمد لون زخمی ہو گئے۔ جس وقت مارٹر شیل پھٹا وہ دونوں ایک میدان میں کھیل رہے تھے۔ دونوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ماجد راستے میں ہی دم توڑ گیا تاہم اشتیاق کو سری نگر کے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی اشتیاق احمد کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Shares: