مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محرم جلوس پر دھاوا، عزاداروں پر وحشیانہ تشدد، سینکڑوں گرفتار

0
30

مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے حوالہ سے نکالے گئے جلوسوں کے دوران بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں، بھارتی فورسز نے عزاداروں کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا رکھی ہے تاہم اس کے باوجود کشمیری سڑکوں پر نکلے اور بھارتی فوج کے انہیں‌ روکنے پر زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کے چھروں سے دھاوا بولا اور انہیں‌ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی فورسز سے ہونی والی جھڑپوں‌ میں کشمیری بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں‌ کی تعداد میں‌ مزید کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بھارتی فوج نے کشمیر میں‌ کرفیو اور زیادہ سخت کر دیا ہے، مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ محرم کا روایتی جلوس پرامن طریقے سے گزر رہا تھا کہ بھارتی فوج نے اچانک ھلہ بول دیا اور عزاداروں‌ کو روکنے کی کوشش کی جس پر زبردست جھڑپیں‌ شروع ہو گئں اور اس دوران سینکڑوں‌ کشمیری زخمی ہو گئے اور بڑی تعداد میں کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا،

بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں‌ کو منتشر کرنے کیلئے بدترین لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جاتی رہی، جھڑپوں‌کے دوران کشمیریوں‌ کی جانب سے بھارتی فورسز پر زبردست پتھراؤ بھی کیا گیا، بھارتی فورسز کی جانب سے آج اتوار کا سارا دن لاؤڈ سپیکرز کے ذریعہ اعلانات کئے جاتے رہے کہ کشمیری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کرفیو کی خلاف ورزی نہ کریں‌ تاہم اس کے باوجود کشمیری ڈٹے رہے او ر بھارتی فوج پر پتھر برساتے رہے،

Leave a reply