کشمیریوں‌ کا غم و غصہ کیسے ٹھنڈا کیا جائے؟ بھارتی حکومت رچائے گی اب نیا ڈرامہ، اہم خبر

0
24

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے لوگوں‌ کا غم و غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد کشمیری عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور وہ کرفیو کے باوجود احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں، اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی فوج کے مشورہ پر گورنر انتظامیہ نے تشہیری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اردو اور انگریزی اخبارات میں اشتہارات شائع کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں‌ کو یہ دھوکہ دیا جاسکے کہ بھارتی حکومت کے اس اقدام سے کشمیریوں کو کوئی نقصان نہیں‌ ہو گا بلکہ مختلف نوعیت کے فائدے ہوں گے،

گورنر انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے اشتہارات میں‌ کہا جائے کہ کشمیریوں‌ کی زبان اور تہذیب و ثقافت کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا، اسی طرح یہ لکھا جائے گاکہ آرٹیکل 370 ختم ہونے سے ان کی اقتصادی حالت بہتر ہوگی اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، جنسی امتیاز ختم ہوگا اور خواتین کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے، واضح‌ رہے کہ بھارتی حکومت اور فوج اس سے پہلے بھی اسی طرح کے جھوٹے دعووں‌ سے کشمیری قوم کو دھوکہ دینے اور مطمئن کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں تاہم ان کی یہ سازشیں نہ پہلے کامیاب ہوئی ہیں اور نہ آئندہ کشمیری عوام کسی طور بھارت کے دھوکہ میں آئیں گے، کشمیری عوام ہر صورت بھارت کے غآصبانہ قبضہ سے آزادی چاہتے ہیں،

Leave a reply