مقبوضہ کشمیر میں 6 سو کے قریب بھارتی فوج و پولیس کے اہلکار کرونا کا شکار

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج و پولیس کے 588 اہلکار کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پولیس و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ مزید73اہلکار وں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔اسکے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس و فورسز اہلکاروں کی تعداد 588پہنچ گئی ہے۔

منگل کو سی آر پی ایف18بٹالین کولگام کے 58اہلکار،29بٹالین سی آر پی ایف پانتہ چھوک کا ایک اہلکار اور44بٹالین سی آر پی ایف ایچ ایم ٹی کا ایک اہلکار متاثر پایا گیا۔اس طرح متاثرہ سی آر پی ایف کی مجموعی تعداد 260 ہوگئی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق منگل کو ہی پولیس سٹیشن راجپورہ پلوامہ کے 11کانسٹیبل بھی متاثر پائے گئے ہیں۔ اس طرح وادی میں مجموعی طور پر متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 235تک پہنچ گئی ہے۔اسکے علاوہ50 فوجی اہلکار،19 بیکن اہلکار، بی ایس ایف کے23 اہلکار اورسی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات جموں وکشمیر وی کے سنگھ نے بتایاکہ پورے جموں و کشمیر میں 150کے قریب قیدیوں کو کورونا نمونے حاصل کرنے کے بعد قرنطینہ کیاگیاہے ۔ ہم نے پورے جموں وکشمیر میں نئے قیدیوں کیلئے کورونا نمونے اورپھر قرنطینہ کو لازمی قرار دیاہے اور فی الوقت ہمارے پاس سبھی جیلوں میں150ایسے نئے قیدی ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھاگیاہے ۔تاہم انہوں نے بتایاکہ ابھی تک نہ ہی کوئی قیدی کورونا میں مبتلا پایاگیااور نہ ہی کسی بھی جیل کے اہلکار میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Leave a reply