بھارتی فوج کی جانب سے ذاکر موسی اور ظہور احمد کو شہید کئے جانے کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر آج ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذاکر موسی کی شہادت کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کشمیر میں ہڑتال کی کال دی تھی جس کی وجہ سے آج ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز بند ہیں ،سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے. دوسری جانب بھارت سرکار نے موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس بند کی ہوئی ہے. سرینگر کے علاقے بٹہ مالو،بربرشاہ،مہجور نگر، رعناواری، بمنہ، قمرواری ،صورہ،آنچار،90فٹ،ملہ باغ، گرڈ سٹیشن ،الہی باغ ،عالی مسجد،علی جان روڑ،نوشہرہ،حیدرپورہ ، ہمہامہ، مانچھوا، باغ مہتاب، اولڈ چھانہ پورہ،نال بل،نند ریشی کالونی بمنہ،گندر پورہ عید گاہ،حبہ کدل،سو زیٹھ نارہ بل اوردیگر علاقوں میں بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین جھڑپیں ہوئی ،بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن سے فائرنگ س آٹھ کشمیری زخمی ہو گئے.
ذاکر موسیٰ کی نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر، آٹھ بار نماز جنازہ ادا
حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے معروف عسکری کمانڈر ذاکر موسیٰ کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شعور کی بیداری کے ساتھ اللہ کی سرزمین پر اللہ کا قانون نافذ کرنے کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے، انہیں قوم کا بیش بہا سرمایہ قرار دیکر عوام سے ان قربانیوں کی حفاظت کرنے کی دردمندانہ درخواست کی۔