مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمہ کے لئے امریکی سینیٹرز کا ٹرمپ کو خط،کہا مودی پر دباؤ ڈالا جائے

0
35

امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ حالت اور امن کیلئے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فوری ایکشن لیں،خط لکھنے والوں میں سینیٹر وین ہولن، لنزے گراہم، ٹوڈیونگ، بین کارڈن شامل ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وین ہولن، لنزے گراہم، ٹوڈیونگ، بین کارڈن نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی نرمی کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ بڑھائیں اورپاکستان اور بھارت میں کشمیر پر جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے مقبوضہ وادی میں شہریوں کو ریلیف مل سکتا ہے اور بھارت کرفیو کو ختم کر سکتا ہے۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 39 واں دن ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،دوسری طرف بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری وساری ہے ،

سری نگر سے ذرائع کےمطابق آج کا دن بھی حسب سابق بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت میں گزر گیا ، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، قابض بھارتی فورسز کشمیریوں پر فائرنگ کررہے ہیں ان کو زخمی کررہے ہیں ، لیکن عالمی برادری اس کے باوجود خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، ۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کا لاک ڈاؤن 39 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں۔ دکانیں، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔قابض فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی اس دوران دیگر آٹھ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹر نیٹ سروس اور ٹی وی چینل بھی بند ہیں جبکہ سیاسی اور حریت رہنما بدستور گھروں میں نظر بند ہیں۔

کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث کھانے پینے کی اشیا ءکی قلت کے علاوہ مریضوں کو علاج معالجے میں بھی بے حد دشواریوں کا سامنا ہے۔کشمیریوں پر قیامت برپا ہے اور بھارت نے انسانی حقوق کی جماعتوں کو کشمریوں کو ادویات فراہم کرنے اور ان کا علاج معالجہ کرنے سے روک دیا ہے

پاکستان کی ایک اور کامیابی، یورپی پارلیمنٹ میں ہو گی کشمیر پر بحث

یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورت حال پر 17 ستمبر کو بحث ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندے کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے ،مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی تجاویز پر بھی بحث ہو گی ،رکن یورپی پارلیمنٹ شفق محمد مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے پر لانے کے لیے متحرک رہے ،چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید نے مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں اٹھایا تھا.

قبل ازیں رواں ماہ ہی یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں مقبوضہ جموں کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر اِن کیمرہ اجلاس منعقد کیا گیا ،اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ایک ماہ سے جاری کرفیو اور ذرائع ابلاغ پر لگی بندشوں کی مذمت کی گئی۔ تمام اراکین نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی مسئلہ کشمیر کے ایشو کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

Leave a reply