مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ طرز کے حملے کا ہائی الرٹ،بھارت نے بڑا قدم اٹھا لیا

0
35

بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں کسی بڑے حملے کو مدنظر رکھتے ہوئے 50 فوجی گاڑیاں ہر وقت تیار رکھنے کا حکم دیا ہے دوسری جانب شوپیاں پلوامہ شاہراہ پر سول گاڑیوں کے رکنے پر پابندی لگا دی

بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے حملے کا الرٹ جاری ہونے کے بعد بھارت سرکار نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے شروع کر دئیے ہیں. بھارت سرکار نے شوپیاں پلوامہ شاہراہ پر کسی بھی سول گاڑی کو روکنے پر پابندی لگا دی ہے اور حکم دیا ہے کہ اگر راستے میں رکنا ہے تو اس شاہراہ پر سفر نہ کریں.شوپیاں ،پلوامہ و قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کے کیمپوں کی بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، سرچ آپریشن کے لئے بھارتی فوج نے ڈرون بھی استعمال کر رہی ہے. بھارت سرکار کو خدشہ ہے کہ پلوامہ طرزکا حملہ ایک بار پھر ہو سکتا ہے اس ضمن میں بھارتی اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ جاری ہونے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہر بھارتی فوجی خوفزدہ ہے. بھارتی فوج نے شوپیاں پلوامہ شاہراہ کی نگرانی کے لئے 50 فوجی گاڑیاں ہر وقت تیار رکھنے کا حکم دیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں ان گاڑیوں‌ کو مدد کے لئے روانہ کیا جائے گا.

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے چند روز قبل شوپیاں سے پانچ کشمیریون کو گرفتار کیا تھا جن سے بارودی مواد بھی بر امد ہوا تھا اس کے بعد سے بھارت نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے. پاکستان نے بھی بھارت کو پیغام دیا تھا کہ ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد عسکریت پسند بدلہ لینے کے لئے بڑے حملے کی تیاری کر رہے ہیں.

بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

Leave a reply