کشمور میں ماں بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرنیوالے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کے اعزاز میں تقریب

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمور میں ماں بیٹی سے زیادتی کا معاملہ ،اے ایس آئی محمد بخش برڑو کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفیس میں تقریب ہوئی

تقریب میں ترجمان سندھ حکومت مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کورنا مثبت آنے پر شرکت نہ کرسکے

آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت سندھ پولیس کے اعلی افسران تقریب میں شریک ہوئے،تقریب میں اے ایس آئی محمد بخش برڑو اور اپنی بہادر بیٹی اور فیملی سمیت شرکت کی،

سندھ پولیس کی جانب سے اے ایس آئی اور فیملی کو گارڈ آف آنر دیا گیا ،بیرسٹر مرتضی وہاب اور آئی جی سندھ مشتاق مہر نے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کی ملاقات بھی کرائی

واضح رہے کہ کشمور میں بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے ، پولیس ملزم رفیق کی نشاندہی پر مرکزی ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کیلئے گئی تو مسلح افراد نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے دوران ملزم رفیق ملک مارا گیا۔

واقعے کی رپورٹ ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے رفیق ملک نامی ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ جمعہ کے روز ملزم رفیق کی نشاندہی پر بچی اور اس کی ماں سے زیادتی کے گھناونے جرم میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس ملزم رفیق کو مرکزی ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کے لئے لیکر گئی تو مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

ملزمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی 4 سالہ بیٹی کو کئی روز تک درندگی کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد ازاں پولیس کے چھاپے میں ایک ملزم گرفتار کر لیا اور بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

سندھ حکومت نے محمد بخش کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا,ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پولیس افسرنےجرات اور ہمت کی تو گرفتاری عمل میں آئی،کشمور پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم رفیق کو فوری حراست میں لیا،سندھ حکومت وفاقی حکومت سے محمدبخش کیلئے قائداعظم پولیس میڈل کیلئےسفارش کریگی،

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزم اعتراف کر چکا ہے اس نے زیادتی کی ہے ہماری نگاہ میں وہ مجرم  ہے ،متاثرہ بچی کے ڈی این اے کیلئے نمونے  لے لیے گئے ہیں،ہم سب کو پولیس افسر محمد بخش اور ان کی بیٹی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ڈی این اے سیمپل لیے گئے ہیں ، اگلے24سے48گھنٹوں میں رپورٹ آ جائیگی،

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ خاتون اوراس کی بیٹی کو علاج کیلئے فوری طورپرسول لاڑکانہ منتقل کیا گیا محمدبخش کی بیٹی کے تعلیمی اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی سندھ حکومت نے محمد بخش کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ،محمد بخش کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے ڈاکٹروں کی مشاورت سے خاتون اوربچی کوکراچی منتقل کرنا پڑا توکریں گے،

واضح رہے کہ پولیس آفیسر محمد بخش نے ماں اور کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے اہم قدم اٹھایا تھا، پولیس افسر نے ملزمان کو پکڑنے کے لئے اپنی معصوم بیٹی کو پیش کر دیا تھا،

علیشا کی والدہ کو ملزمان نے اس شرط پر چھوڑا کہ کسی دوسری لڑکی کا بندوبست کرکے آئو۔وہ پولیس کے پاس گئی پولیس افسر محمد بخش نے،اپنی بیٹی کو پیش کیا کہ ملزمان سے کہو لڑکی کا بندوبست ہوگیا ہے۔ثبوت کے طور پر اپنی بیٹی کی ملزمان سے بات کرائی۔جس کے بعد ان درندوں کی گرفتاری ممکن ہوئے۔

Leave a reply