اسلام آبادمیں کشمیرملین مارچ کا اعلان
اسلام آباد:نوجوان تنظیموں پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کا اہم مشاورتی اجلاس مقامی ہوٹل میں چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس سعد ارسلان صادق اور صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سیدمجاہد گیلانی کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں 30سے زائد یوتھ تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی،
ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بدستور موبائل،انٹرنیٹ سروس کی بندش،کرفیو و پابندیوں اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر اظہار تشویش کیا گیااور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف طبقات زندگی کا وسیع اتحاد قائم کر کے 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں جناح ایونیو پر کشمیر ملین مارچ کیا جائے جبکہ کشمیر ملین مارچ میں ہزاروں نوجوان کشمیر کا طویل ترین پرچم اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔
معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ہر روز چوبیس گھنٹے مسلسل بھی آواز اٹھائیں تو ہم ان لاکھوں قربانیوں کا حق ادا نہیں کر سکتے جو بہتر سال سے کشمیری پاکستان سے محبت میں دے رہے ہیں،راولپنڈی اسلام آباد کے نوجوان طلباء بیس اکتوبر کو اپنے گھروں سے نکلیں اور جناح ایونیو ڈی چوک پر دنیا کا طویل ترین پرچم لہرا کر اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کریں،سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر نے تمام یوتھ تنظیمات کومارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کسی ایک جماعت یا تنظیم کا نہیں ہے بلکہ یہ قومی شو ہوگا،
طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار
کشمیری عوام کو یہ پیغام دیں گے کہ اے اہل کشمیر تم پاکستانی ہو پاکستان تمہارا ہے،اجلاس میں مسلم کانفرنس کی یوتھ ونگ کے صدر سردار عثمان، کشمیر یوتھ الائنس کے قائدین کاشف ظہیر کمبوہ، نوید احمدسمیت مختلف تنظیمات کے صدور و نمائندگان جن میں شہیر سیالوی، فرحان خان ورک،عبداللہ حمید گل،عثمان رضا جولاہا، راشد ملک، سجاد مہر، عامر رضا، عبید قریشی،عامر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر فضل ربی، جلال شیرازی، ڈاکٹر کاشف، ریحان زیب، ڈاکٹر عبداللہ شریک ہوئے۔