کشمیر میں‌ بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مودی حکومت پر کڑی تنقید

0
33

کشمیر میں‌ بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مودی حکومت پر کڑی تنقید
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز نے معصوم بچےکو شہید کیا جو کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف وزری ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوی ناش کمار مودی سرکار پر برس پڑے۔

اوی ناش کمار نے کہا کہ بھارتی حکومت بچےکی ہلاکت کی فوری تحقیقات کرائے، بچےکی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔خیال رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی دہشت گردی جاری ہے اور آج بھی ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
خیال رہے کہ بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے بہانے کارروائی کرکے بچے کو شہید کر دیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنشینل نے مودی کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بچے کی ہلاکت کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف وزری قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایوناش کمار نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واقعہ کو جنیوا کنونش کی بدترین خلاف وزری قرار دیا ہے۔ انہوں نے بچے کی ہلاکت کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کو پکڑ کر سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب بھارت نے دو سال قبل جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے والے توصیف شیخ کے ضلع کولگام کے علاقہ رام پورہ میں گھر پر چھاپہ مار کر بہن رفیقہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم فوجی شہید کی والدہ کو اٹھا کر لے گئے.انسانی حقوق کی عالمی تنظیم” ایمنسٹی انٹرنیشنل ”نے ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک کمسن بچے کو شہید کرنے پر کڑی تنقید کی ہے

بچے کے قتل پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ادارے نے کہاکہ یہ واقعہ انسانی زندگی اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کی کھلی توہین ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایویناش کمار نے نئی دلی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کریں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ شہریوں کی ہلاکت 1949 کے چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل تین کی خلاف ورزی ہے ۔

Leave a reply