مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن پر پابندی کی درخواست کا چھ ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم

0
35

بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ کو پیلٹ گن پر پابندی کے مطالبے کیلئے دائردرخواست پر 6ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ کرنے کا حکم، چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں بنچ نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے4جولائی کے خط کا نوٹس لیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاملہ منگل کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر پیلٹ برسا دیے، متعدد زخمی

واضح رہے کہ جموں وکشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ہائیکورٹ میں 2016میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست کے مطابق جن پولیس آفیسروں نے پیلٹ گن کے استعمال کی اجازت دی تھی ان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے کیونکہ پیلٹ گن سے بڑپیمانے پر شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔تاہم ہائی کورٹ نے 22ستمبر کو اسے خارج کر دیا تھا۔
بعدازاں بار نے سپریم کورٹ سے درخواست کی۔جس پر سپریم کورٹ بنچ نے ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ اس معاملے پر 6ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ لیا جائے۔

Leave a reply