امن کا عالمی دن، کشمیر پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شیریں مزاری

0
27
sheri mizari

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی وزیر شیریں رحمان نے امن کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج امن کا عالمی دن ہے، مسئلہ کشمیر پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،50سے زائد دن ہوگئے ہیں کشمیری گھروں میں قید ہیں ،

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور خواتین کوپیلٹ گن سے نشانہ بنا یا جارہا ہے ،ظالم مودی کو دنیا بھر میں ایوارڈ دیئے جارہے ہیں.

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس سے بھارتی وزیراعظم مودی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

کشمیریوں کے قاتل مودی کو بل گیٹس ایوارڈ نہ دے، رحمان ملک نے مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی گجرات اور کشمیر کے مسلمانوں‌کا قاتل ہے وہ کسی ایوارڈ کا مستحق نہیں اس لئے بل گیٹس مودی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لے، انہوں نے بل گیٹس سے سوال کیا کہ انہوں نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں کشمیریوں‌ پر ہونے والے مظالم کے حوالہ سے نہیں پڑھا، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر کی صورتحال کے حوالہ سے انسانی حقوق کی پامالی کی رپورٹ نہیں پڑھی؟

 

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

Leave a reply