مقبوضہ کشمیر، اننت ناگ میں پی ڈی پی رہنما کے سیکورٹی افسر قتل

0
39

مقبوضہ کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے علاقہ بیج بہارا میں جمعہ کی نماز کے بعد حملہ آوروں نے پی ڈی پی رہنما سجاد مفتی کے سیکورٹی افسر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق فاروق احمد میر نماز جمعہ کے بعد گھر آرہے تھے کہ مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔ ان کو فوری طور پر ضلعی ہسپتال بیج بہارہ منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت نے کہا کہ فاروق کو سینے میں گولی ماری گئی اور وہ راستے میں دم توڑ گئے تھے۔

پولیس آفیسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور مقتول پولیس اہلکار کی بندوق لے کر فرار ہو گئے۔
واقعہ کے فورا بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

Leave a reply