کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان لازما بنےگا، سراج الحق کا دبنگ بیان
کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بنے گا، سراج الحق کا دبنگ بیان
لاہور: باغی ٹی وی .مقبوضہ کشمیر میں 161 دنوں سے جاری محاصرے اور لاک ڈاؤن پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر بھارتی فوج کے لئے قبرستان ضرور بنے گا۔
منصورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب اس ملک کو منظم جدوجہد و انقلاب کی ضرورت ہے، ہمیں دشمن سے کشمیر کو آزاد کرانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ سکون قبر میں ملے گا میں لیکن میں کہتا ہوں سکون دنیا میں بھی حاصل ہو سکتا ہے۔
سراج الحق نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قوم کو مایوس کررہی ہے، یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کبھی بھی پاکستان پرسکون نہیں بنے گا لیکن میں انہیں بتا دوں کہ ہم خوشحال پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں بھارتی آرمی چیف کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آج بھی سومنات کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے مجبوریوں کا ساتھ دیا، ہر روز ایک این آر او اسلام آباد میں نظر آتا ہے، نیب قوانین تبدیلی کے بل میں بھی این آر او موجود ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز ہوگئے، ایک ہفتے کے دوران 36 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، سری نگر میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام طلبا نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مقبوضہ وادی کے باسیوں کو مسلسل قید میں رہتے ہوئے 161 روز ہو گئے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ ناہونے کے برابر ہے، سری نگر میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام طلبا نے مظاہرہ کیا۔ آزادی کے متوالوں نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش پر بھارت کی مذمت کی۔
مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز بیت گئے، مزید کتنے کشمیری گرفتار کرلیے،اہم رپورٹ