ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

0
39

ضلع خیبر جمرود ،یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ خیبر سے مینہ وال شینواری تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام لنڈی جمرود تحصیل آفس سے تاریخی باب خیبر تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور والی ،ریکسیو 1122 حکام،قبائیلی پولیس حکام و سیاسی مشران نے شرکت کی۔شہریوں نے ریلیاں نکالیں اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لئےاپنے آباءواجداد کی طرح کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا بنیادی مقصد مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اورریاستی تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ اس طرح اپنے مظلوم و نہتے کشمیری بہن بھائیوں کو پاکستانی یقین دلاتے ہیں کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پانچ فروری کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے ذریعے پاکستانی قوم اس عزم کا اعادہ بھی کرتی ہے کہ وہ حق خود ارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کی تاریخ میں 21 جنوری 1990 سیاہ دن کے طور پر رقم کیا گیا ہے۔ اس دن جب بھارتی جبر و تشدد اور مظالم کے خلاف مظلوم کشمیری اپنے حق کی خاطر احتجاج کررہے تھے تو بھارتی افواج نے حسب روایت ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 51 معصوم و نہتے کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا۔اس دن کی مناسبت سے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ سرکاری و نجی سطح پرتقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور پورے ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

Leave a reply