کشمیر سے متعلق امریکی ہاؤس کمیٹی میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا، اہم خبر

0
20

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بحران سے متعلق سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا،

مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سردار مسعود خان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو یہاں میساس ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام “کشمیر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال اور کشمیر ساگا” کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، سردار مسعود نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت حکومت کے تشدد کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، انہوں نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جس نے اپنے فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا اور فرانسیسی پارلیمنٹ نے بھی کشمیر کے لیے خصوصی اجلاس منعقد کیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مغربی ممالک اور امریکہ کا اس کی طرف جھکاؤ کم ہوگیا ہے۔ سردار مسعود نے کہا کہ پوری قوم ، مسلح افواج اور سول سوسائٹی کشمیر پر مبنی جدوجہد کے لیے متحد ہیں،اس وقت کسی بھی عالمی طاقت کا کوئی منفی منصوبہ قوم کو تقسیم نہیں کرسکتا ہے،

مودی نے صرف کشمیر ہی نہیں‌ پورے بھارت میں ٹائم بم نصب کر دیے ہیں، سردار مسعود خان

انہوں نے کہا کہ امریکی ہاؤس کمیٹی میں نیا مسودہ قانون پیش کیا گیا ہے جس میں بھارت سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر سوال کیا جاسکے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا اور معاشرتی اتحاد کو مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،عالمی برادری کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر کی عکاسی کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی میڈیا نے پہلی بار عالمی سطح پر پاکستان اور کشمیر کے موقف کی حمایت کی۔اس موقع پروزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر اپنے کارڈ کھیل لیے ہیں اور اب پاکستان کی باری ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر حکمت عملی کے ذریعے بھارت کو پیچھے چھوڑ رہا ہے،

کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

Leave a reply