کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلہ کا کیا اثر پڑے گا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتا دیا

0
41

مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق یکطرفہ بھارتی فیصلے سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فیصلے سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مزید بڑھیں گی، شہری آزادیوں اور ذرائع مواصلات پر قدغن سے کشیدہ صورتحال مزید خراب ہوگی، مقبوضہ وادی میں حالیہ بھارتی اقدامات نے لوگوں کو کنارے پر لاکھڑا کیا ہے، جموں و کشمیر سے متعلق اہم فیصلے مقامی لوگوں کی منشا کے بغیر کئے جارہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں مزید فوجی تعینات کئے ہیں،

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات ، انٹرنیٹ اور پرامن اجتماعات پر پابندیاں عائد ہیں، بھارتی اقدامات نے کشمیری عوام کیلئے صورتحال مزید سنگین کردی ہے.بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اہم سیاسی رہنماؤں کو نظر بندکررکھا ہے.بھارت نے کشمیری عوام سے مشاورت کے بغیر حتمی آئینی اقدامات اٹھائے.مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے.مقبوضہ وادی میں سیاسی احتجاج پر طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جارہا ہے.لوگوں کا بے دریغ قتل ، انہیں اندھا اور دہشت میں مبتلا کیا جارہا ہے.بھارتی اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں

Leave a reply