مقبوضہ کشمیر:شوپیاں میں 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا

0
21

مقبوضہ کشمیر:شوپیاں میں 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان کے علاقے سوگن میں رات بھر جاری آپریشن میں 2کشمیری حریت پسندوں کو شہید کر دیا گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فورسز اہلکار جن میں فوج کی 44 آر آر سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہے، نے منگل کو سوگن علاقے میں حریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائیاں شروع کی۔جس کے دوران تصادم کا آغاز ہو گیا۔جس کے بعد رات بھر جاری تصادم میں دو کشمیری شہید ہو گئے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ستمبر 2020میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں20 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ 2020میں سرینگر، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ میں مختلف110آپریشنز میں185نوجوان عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا۔ جبکہ مختلف واقعات میں26شہری بھی شہید ہوئے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں سال 1988سے اب تک مجموعی طور پر40750 شہریوں کو شہید کیا گیا ۔ساوتھ ایشین وائر کی طرف سے مرتب کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 کے دوران بھارتی فورسز نے مبینہ طور پر مختلف28واقعات میں کم از کم55افراد کو گرفتارکیا جن میں زیادہ ترنوجوان شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں مختلف علاقوں میں جاری کم و بیش290سرچ آپریشنز کے دوران کی گئیں۔ان آپریشنزمیں10سے زائد رہائشی مکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

شوپیاں انکاؤنٹر، اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کارروائی کی، بھارتی فوج مان گئی

گذشتہ سال اگست میں نئی دہلی نے آرٹیکل 370کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند گروپوں کو عملی طور پر کچلنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مرکزی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں کے لئے بھی اپنی سرگرمیاں کرنے کے لئے بہت کم جگہ ہے اور ان میں سے کسی نے بھی ابھی تک نئی دہلی کے جموں و کشمیر کی خودمختاری کو واپس لینے کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف کھلے عام آواز نہیں اٹھائی ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں110واقعات میں211کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 ،مئی میں 16،جون میں 51، جولائی میں 24، اگست میں 20کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 45سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے139واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سال دھماکوں کے 31واقعات میں30شہریوںاور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ22سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔سال 2020میں119مختلف واقعات میں 248افراد کو گرفتار کیا گیا۔سرکاری اعداد وشمارکے مطابق2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں 160 حریت پسند وں کوشہید اور 102 کو گرفتار کیا گیا ۔2019 میں مجموعی طور پر 158 حریت پسند شہید کیے گئے جبکہ 2018 میں 254 اور 2017 میں 213 حریت پسند شہید ہوئے تھے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں سال 1988سے اب تک مجموعی طور پر40750 شہریوں کو شہید کیا گیا جن میں 25185حریت پسند اور 15565عام شہری شامل ہیں۔ان اعداد و شمار میں 1988سے 2000تک 12396حریت پسنداور 10310عام شہریوں کی شہادت کی تعداد غیر مصدقہ ہے۔1988سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں6990سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

Leave a reply