کشمیر یوتھ الائنس کا مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت

0
49

کشمیر یوتھ الائنس کا مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت،مقبول بٹ کشمیریوں کے ہیرو اور مزاحمتی تحریک کی علامت تھے
اسلام آباد(پریس ریلیز)تنازعہ کشمیر کو قومی وبین الاقومی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان وکشمیرکے نوجوانوں کے مشترکہ اتحاد کشمیر یوتھ الائنس نے عظیم کشمیری رہنما مقبول بٹ کو انکے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبول بٹ شہید تحریک آزادی کشمیر کا استعارہ اور مزاحمتی تحریک کی علامت تھے،مقبول بٹ کی شہادت جہاں کشمیریوں کا فخر ہے جبکہ ہندوستان کے نام نہاد جمہوری ملک کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہے،مقبول بٹ کی شہادت منصوبہ بندی کے تحت عدالتی قتل تھا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،صدر آزاد کشمیر عثمان سبحانی ایڈووکیٹ،صدر لاہور ڈویژن صیاب بیگ،صدر گوجرانوالہ ڈویژن نعمان علی ہاشم ودیگر نے مقبول بٹ شہید کی 38ویں برسی پر اپنے مشترکہ پیغام میں کیا۔کشمیر یوتھ الائنس کے صدور کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مقبول بٹ کو پھانسی دی تھی جبکہ مقبول بٹ کی شہادت نے تحریک آزدی میں نئی روح پھونکی،مقبول بٹ کا عدالتی قتل ہندوستان کی متعصب عدلیہ اور ہندوستان کی چہرے پر سیاہ دھبہ ہے،کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی کشمیری قوم اور انکے ورثا کے سپرد کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

Leave a reply