مقبوضہ کشمیر، مجاہدین کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک،26 گھنٹوں میں 9 دیہاتوں کا بھارتی فوج نے کیا محاصرہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں مجاہدین کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا

مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے فرصل علاقے میں عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرایع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد امین ریشی بلیٹ نمبر 329 علاقے میں ڈیوٹی پر تعینات تھاکہ اچانک عسکریت پسند نمودار ہوئے اور پولیس اہلکار پر گولیاں چلائی۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار ناکہ پوائنٹ پر فرائض سرانجام دے رہا تھا جب عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

واقعے کے فورا بعد ہی عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

قبل ازیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے میں بھارتی فوج نے ہفتہ کی صبح 5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کو بھی تباہ کر دیا اور وہاں سے اسلحہ بارود بر آمد کیا ہے۔ بڈگام پولیس، 53 آر آر اور 153 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے خانصاحب کے آری زال گاوں سے آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ظہور وانی نامی ایک معاون کو گرفتار کیا۔گرفتار شدہ معاون کی نشاندہی پر عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کا سراغ ملا جہاں سے اسلحہ کے علاوہ مختلف قسم کا مواد بھی بر آمد کیا گیا تحقیقات کے دوران سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے مزید چار معاونین یونس میر، اسلم شیخ، پرویز شیخ اور رحمان لون ساکنان خانصاحب بڈگام کو گرفتار کیا ۔پولیس اسٹیشن خانصاحب میں کیس درج کیا گیا ہے۔

قبل ازیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لال چوک میں سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔سرچ آپریشن کے دوران لال چوک جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور لوگوں کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کئی رہائشی گھروں کی تلاشی بھی لی۔ سرچ آپریشن عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر شروع کی تھی، تاہم ابھی تک اس آپریشن میں فروسز نے کسی بھی عسکریت پسند کا سراغ نہیں لگایا ہے۔

شوپیان ضلع میں گزشتہ 26 گھنٹوں کے دوران 9 دیہاتوں کا سخت ترین محاصرہ کیا گیا اور تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ گزشتہ 26 گھنٹوں کے دوران جن دیہاتوں میں تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ان میں دیارو کیگام، ملڈیرہ، ویشرو بالا کیلر، درگھڈ، ہیف، ہیر پور سھگو ہندہامہ اور کھاسی پورہ امام صاحب شامل ہیں۔ بھارتی فوج نے ان علاقوں کی ناکہ بندی کر کے یہاں تلاشی آپریشن کارروائی عمل میں لائی۔ اس دوران کئی دیہات میں ڈرون کیمروں کی مدد بھی لی گئی۔

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

 

Comments are closed.