کشمیری آج یتیم ہو گئے، علی گیلانی کی وفات پر مشعال ملک کا جذباتی پیغام

0
62

مشعال ملک کا تحریک آزادی کے عظیم رہنما سید علی گیلانی انتقال پر کہنا ہے کہ آج ساری کشمیر کی عوام یتیم ہو گئی ہے-

باغی ٹی وی: جموں کشمیر کے عظیم ترین رہنما کو آج ہم نے کھو دیا ہے وہ عظیم ترین رہنما جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی اور ڈٹے رہے اور چھتری کی طرح ان کے سائے کے تلے ساری کشمیری قوم نڈر ہو کر ڈٹ کر حق خود اردایت کی جدو جہد کرتی رہی آج اُس سائے سے ہم محتروم ہو گئے ہیں-

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

مشعال ملک نے کہا کہ ہم یتیم ہو گئے ہیں بلکہ مجھے تو وہ آج الفاظ ہی نہیں مل رہے کہ میں کس طریقےسے ان کو یاد کروں ان کی کمی جو محسوس ہو رہی ہے جو ی آزادی کا خواب لیے اس دنیا سے رخصت ہو گئےجنہوں نے دن رات جدو جہد کی کہ کشمیریوں کی شناخت ملے آزادی ملے اور جو ان کی لازوال قربانیاں اور محبت پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ تھی ہم نے نہ صرف ایک کشمیری قوم کا عظیم ترین رہنما کھو دیا ہے بلکہ مسلم امہ اور انسانیت اور صدی کے بہت بڑے لیڈر کو کھویا ہے ایک مسیحا کو کھویا ہے-

وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی پرچم سرنگوں رکھنے…

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے بہت بلند درجات فرمائے ان کی فیملی اور ہم سب کو حوصلہ دے کہ ہم ان کی وفات کی خبر کو سہہ سکیں اور ان کی جدوجہد کو اس منطقی انجام تک لے کر جائیں جو وہ چاہتے تھے جو آزادی کا سورج ہےان کی تحریک آزادی کے لیے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-

Leave a reply