نہتا کشمیری کسمپرسی کی حالت میں اللہ اور ہماری طرف دیکھ رہا ہے ،قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نہتا کشمیری کسمپرسی کی حالت میں اللہ اور ہماری طرف دیکھ رہا ہے۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث ہوئی، تقاریر ہوئیں اور ایک متفقہ قرارداد پر اختتام ہوا۔ اس اختتام سے مقبوضہ کشمیر میں ایک حوصلے کی فضا پھیلی۔ دوسری جانب پانچ اگست کے اقدام پر بھارت ایک پیج پر نہیں ہے۔ بھارت کی اپنی جماعتوں کو سری نگر جانے سے روک دیا جاتا ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ اگر چھپانے کو کچھ نہیں تھا تو سری نگر میں آزادانہ گھومنے دیتے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے چین سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی کونسل سے رجوع کیا۔ بھارت کہتا ہے کہ ہمارا آئین ہے، ہم نے ترمیم کر دی، آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ بھارت سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں رکاوٹیں پیدا کرنا چاہ رہا ہے، ہم نے سیکیورٹی کونسل کو مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کر دیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں وہاں کی اپوزیشن نے ایک درخواست دائر کی ہے۔ آر ایس ایس کا فلسفہ اور انتہا پسندی … نہتا کشمیری کسمپرسی کی حالت میں اللہ اور ہماری طرف دیکھ رہا ہے ،قریشی پڑھنا جاری رکھیں