کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

0
34

کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اس موقع پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے-

مہنگائی ،بے روز گاری جماعت اسلامی کی 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال

ذرائع کے مطابق نریندر مودی کے خلاف احتجاج اس وقت کیا جائے گا جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہوں گے۔

احتجاجی مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مودی کی تقریر کے دوران مظاہرے کے لیے اقوام متحدہ کے سامنے سیکنڈ اسٹریٹ پر جگہ مختص کروالی گئی ہے جبکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی مظاہرے میں حصہ شریک ہو گی۔

بی فار یو کمپنی فراڈ:سیف الرحمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر نیب نےگرفتار کر لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت تنویر چوہدری کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں کشمیری، پاکستانی، بنگلہ دیشی سمیت دیگر کمیونٹیز کے مقامی قائدین و ارکان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اجلاس میں پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم سیاسی ، سماجی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 70سے زائد قائدین اور ارکا نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں نہ صرف اقوام متحدہ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر متفقہ فیصلہ کیا گیا بلکہ مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے موقع پر ہی فنڈ ریزنگ بھی شروع کر دی گئی اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرے میں مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غاصبانہ فیصلے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھاری ریاستی فورسز کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

Leave a reply