کشمیری شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،پاکستان کے حق میں نعرے

0
30

کشمیری شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،پاکستان کے حق میں نعرے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں افراد نے گزشتہ روز شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان ہارون عباس وانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ضلع ڈوڈہ کے علاقے فرقان آباد گھاٹ میں شہید کے آبائی علاقے میں ہزاروں افراد نے جنازے کے جلوس میں اکٹھا ہو کرپاکستان اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے ۔اس سے قبل بدھ کی رات کو خواتین سمیت سینکڑوں سوگواران نے شہید کی میت کو تھانے سے لے کر ان کے گھر پہنچایا۔

بدھ کے رو زمقبوضہ کشمیر میں جموں کے ضلع ڈوڈہ میں گاوں گندنہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کاروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاتھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے حزب المجاہدین کے جموں کے ریجنل کمانڈر ہارون عباس وانی عرف معین الاسلام کوڈوڈہ میں شہید کردیا ہے۔

شہید کے نماز جنازہ کے موقع پر علاقے میں نقض امن کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی بھارتی نفری تعینات کی گئی تھی۔ اور بڑی تعداد میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں۔ جنہیں لوگوں نے توڑ دیا۔ ضلع کے بھدروا، گھاٹ اور ڈوڈہ قصبوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کے تحت عوامی مقامات پر چار یا زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ساگر ڈائیفوڈ کے مطابق یہ احتیاطی اقدام کے طور پر لیے گیے ۔

حزب المجاہدین کے امیر سید صلاح الدین نے حزب کمانڈ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارون عباس وانی اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ اعلی درجے کی عسکری اور ادبی صلاحیتوں کے مالک تھے جنہوں نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر انتہائی سخت حالات میں قلمی و عسکری سطح پر موثر انداز میں اپنی ذمہ داری نبھائی۔

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

Leave a reply