پاکستان کی جیت کا جشن: کشمیری طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج

0
28

بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج، شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے طلبا نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منایا تھا آئی جی پولیس مقبوضہ کشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیری طلبہ کیخلاف یو اے پی اے ایکٹ کےتحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

اس سے قبل بھارتی پنجاب کے ضلع سنگور کے ایک انجینئرنگ کالج میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست کے بعد بھارت میں انتہا پسند ہندو غصّے میں آئے اور انہوں نے معصوم کشمیری طلبا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے اس واقعے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

بھارتی شکست پرمقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں ،آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم…

قبل ازیں مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے کشمیری عوام کو قتل کرنے پر مبنی نعرے لگانے کی مذمت کی تھی-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محبوبہ مفتی نے سوال کیا تھا کہ پاکستان کی کامیابی پر کشمیریوں کی جانب سے خوشیاں منانے پر اتنا غصہ کیوں ہے یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر کتنے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے کشمیریوں کے قتل کے نعروں پر محبوبہ مفتی کی مذمت

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے خوش ہونے پر بعض افراد نعرے لگارہے تھے کہ دیش کے غداروں کو گولی مارو، تو پھر یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بہت سے لوگوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اسے توڑنے پر مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ اب ہمیں اس بات پر مزید بحث میں نہیں پڑنا چاہیے اور اسے تسلیم کرلینا چاہیے، اسی جذبے کے تحت جیسا کہ ویرات کوہلی کا تھا جنھوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر سب سے پہلے مبارکباد دی۔

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا

Leave a reply