کشمیریوں کے استحصال کے خاتمے کا دن آچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

0
52

کشمیریوں کے استحصال کے خاتمے کا دن آچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سفیر کشمیر آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد جائیں گے، پاکستان کے عوام ،حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اس عزم کو دہراتے ہیں کہ پاکستان کشمیر کو اپنا حصہ سمجھتا ہے، کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے،آج پاکستان کاہر طبقہ ایک نقطے پر متفق ہوکر کشمیریوں کو پیغام دے رہا ہے،مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے استحصال کے خاتمے کا دن آچکا ہے،کشمیری مائیں بہنیں پاکستانی ماوَں بہنوں کو پکار رہی ہیں،کشمیری بچے بھارتی قابض فوج کا ظلم و جبر سہہ رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے،کشمیری بہن بیٹیوں کی عزتیں پامال ہورہی ہیں،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی بیٹیاں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتی ہیں،پاکستان کی بیٹیاں عالمی برادری سےکشمیریوں کوحق ارادیت دینےکامطالبہ کرتی ہیں،کشمیری بچے آج بھوک سے تڑپ رہے ہیں،اسکول اور اسپتال نہیں جاسکتے،مقبوضہ کشمیر میں کھیل کے میدانوں کو فوجی چھاوَنی میں بدل دیاگیا ہے،وزیراعظم عمران خان دنیا کے سامنے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کریں گے،وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں حریت قیادت سے ملاقات کریں گے

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

Leave a reply