پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے کشمیریوں کے قتل کے نعروں پر محبوبہ مفتی کی مذمت

0
57

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے کشمیری عوام کو قتل کرنے پر مبنی نعرے لگانے کی مذمت کی ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محبوبہ مفتی نے سوال کیا کہ پاکستان کی کامیابی پر کشمیریوں کی جانب سے خوشیاں منانے پر اتنا غصہ کیوں ہے یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر کتنے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے خوش ہونے پر بعض افراد نعرے لگارہے تھے کہ دیش کے غداروں کو گولی مارو، تو پھر یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بہت سے لوگوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اسے توڑنے پر مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں اس بات پر مزید بحث میں نہیں پڑنا چاہیے اور اسے تسلیم کرلینا چاہیے، اسی جذبے کے تحت جیسا کہ ویرات کوہلی کا تھا جنھوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر سب سے پہلے مبارکباد دی۔

بھارتی شکست پرمقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں ،آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم…

واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست پر مقبوضہ کشمیرسمیت بھارت بھر میں جشن منائے گئے لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان سے محبت کرنے والوں پرتشدد کیا جارہاہے-

پاکستان کےہاتھوں انڈیا کو عبرتناک شکست پر کشمیر میں جشن کا غصہ آگیا ہے اور مسلمانوں پرحملے جاری ہیں انڈیا کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملے شروع ہوچکے ہیں‌

پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی۔ ایسے میں پاکستان میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں بھی شہریوں نے جشن منایا۔

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے ایسے وقت میں پاکستان کی فتح کا جشن منایا جب مقبوضہ وادی کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں فوجی چھاؤنی بنا دیا گیا ہے۔

پاکستان کی تاریخی فتح پر وادی بھر میں شہری چوک چوراہوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم لہرائے۔کشمیریوں نے وادی بھر میں آتشبازی کی اور ساتھ ہی فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھی کشمیریوں نے ‘جیوے جیوے پاکستان‘، ’تیری جان میری جان پاکستان پاکستان‘ کے نعرے لگائے-

Leave a reply