کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام

0
62

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے تین سال مکمل ہونے پر مسلح افواج، صدر مملکت، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے پیغامات جاری کئے گئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادایت کے لئے بہادر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 1095 دن کا محاصرے اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، کشمیر کے شہداء کو عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آبادی کے تناسب میں غیرقانونی تبدیلی، جاری بھارتی فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور جفاکش عوام کی بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف پر امن جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عدل، انصاف اور انسانی وقار کی سربلندی کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری ایسے عملی اقدامات اٹھائے جن سے بھارت کو کشمیریوں کے خلاف اپنے موجودہ غیرقانونی اقدامات واپس لینے کے لئے مجبور کیا جا سکے۔ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ ہر کشمیری کی شہادت اور ہر گھر کی تباہی سے کشمیریوں کے بھارتی قبضے سے آزادی کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔ ائیرچیف نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں انکے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کا انتہائی ظلم وجبر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں توڑ سکا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں وکشمیر کے تنازعہ کا حل ،خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے،کشمیریوں، پاکستان اور عالمی برادری نے5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدامات کو مسترد کر دیا ہے، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لئے جواب دہ بنائے اوراس دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کو ان کے جائز حق خود ارادیت کے حصول کیلئے پاکستان کی ہر ممکن حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے، اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر موجود جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ فوری اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ حل کیا جانا چاہئے

سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے ،عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی ہونے والی خونریزی کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام کا خون رائیگاں نہیں ہوگا

وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر امور کشمیر وگلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا یہ تکمیل پاکستان کی جنگ ہے۔ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے تین سال مکمل ہونے پر فارن آفس سے ڈی چوک تک نکالی گئی ریلی خطاب کررہے تھے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی نوجوان نسل کو کشمیر کے پاکستان سے رشتہ اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ ہمیں بطور قوم اس عزم کا اعادہ اور تجدید کرنی چاہیے کہ کشمیر کے ساتھ ہمارا عزم لازوال ہے اس میں کبھی کمی نہیں ہوگی۔

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کےقیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے، مقبوضہ کشمیر میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کو اس کی اصل صورت میں بحال کیا جائے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف ضلع دیامر میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ریلی بابوسر ٹاپ پر نکالی گئی جس میں عوام,سیاح اور مختلف محکموں کے سٹاف نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر قیادت 05 اگست یوم استحصال ریلی میں شرکاء نے اقوام متحدہ سے قراردادوں پر فوری عملدرآمد کرنے اور کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

Leave a reply