جہاز میں کشمیریوں نے جو بتایا اسے سن کر پتھر بھی رو پڑے گا،راہول اور غلام نبی آزاد کی دہلی میں گفتگو

0
166

بھارت میں اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے سرینگر ائیر پورٹ سے واپس لوٹائے جانے پر کہا کہ یہ واضح ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پرنہیں ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندگی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سرینگر ائیر پورٹ پر پہنچے تو انہیں روک لیا گیا، بعد ازاں انہیں ائیر پورٹ سے ہی واپس دہلی بھجوا دیا گیا، دہلی پہنچنے پر راہول کا کہنا تھا کہ مجھے جموں کشمیر کے گورنر نے چند روز قبل دعوت دی تھی ہم کشمیریو‌ں کو ملنا چاہتے تھے لیکن ائیر پورٹ سے نکلنے کی اجازت ہی نہیں دی گئی، اس سے واضح ہو گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پرنہیں ہیں.

جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شہر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جموں کشمیر کے حالات انتہائی خراب ہیں،ہمارے جہاز میں موجود کشمیریوں نے جو بتایا اسے سن کر پتھر بھی رو پڑے گا،

کانگریس اور اپوزیشن کے وفد کو سرینگر ایئرپورٹ سے ہی واپس لوٹانے پر سوال اٹھائے ہیں۔ کانگریس نے پوچھا ہے کہ اگر کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر وفد کو سرینگر ایئرپورٹ سے ہی کیوں واپس بھیج دیا گیا؟ آخر مودی حکومت کیا چھپانے کی کوشش کر رہی ہے؟

راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما سری نگرپہنچے تھے لیکن ان کو ائیر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا، مودی سرکار نے پہلے انہیں ائیر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں بند کیا بعد ازاین سرینگرائیر پورٹ سے ہی واپس بھجوا دیا،

۔ راہول گاندھی کے ہمراہ گیارہ رکنی وفد ہے جس کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے۔ وفد میں راہول گاندھی کے ساتھ کانگریس کے غلام نبی آزاد، آنند شرما، کے سی وینو گوپال، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ، سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی، ڈی ایم کے لیڈر ٹی شیوا، این سی پی کے ماجد میمن، جے ڈی ایس کے کپیندر ریڈی اور آر جے ڈی کے منوج جھا سمیت کئی لیڈر شامل تھے.

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کو 20 روز ہو گئے ہیں، تمام تر پابندیوں کے باوجود کشمیر میں زبردست احتجاج جاری ہے، سری نگر سورہ میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ ہوا، خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گن سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج نے گھروں میں محصور لوگوں کو بھی نہ چھوڑا، گھروں میں آنسو گیس فائر کئے جس سے کشمیری خاتون شہید ہوگئی۔

قابض بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کر لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہیں ہے جس کے بعد سینکڑوں قیدیوں کوکشمیر سے بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply