کشمیریوں نے بھارتی جبر کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرکے جدوجہدِآزادی کی نئی تاریخ رقم کی ہے، راجہ بشارت

0
26

کشمیریوں نے بھارتی جبر کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرکے جدوجہدِآزادی کی نئی تاریخ رقم کی ہے، راجہ بشارت

باغی ٹی وی : صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن 22 کشمیریوں نے بھارتی جبر کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرکے جدوجہدِآزادی کی نئی تاریخ رقم کی ہے .

پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے:ان شاءاللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد ہو گا:
وزیر اعظم عمران خان نے ہر سطح پر کشمیر کا مقدمہ جرات مندی سے لڑاہماری دعائیں اور بھر پور حمایت کشمیر کی آزادی تک جاری رہیں گی .
۔آج کے دن کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن کریم اوراسلام کی عزت وحرمت انہیں اپنی جان سے پیاری ہے۔22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا واضح پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، نہ جھکایا جاسکتا ہے۔شہداء کشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے۔بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔بھارت کے ظلم وجبر اور استبداد میں 5 اگست 2019 سے ایک نئی شدت آئی ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے۔عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو سلام ہے جنہوں نے آزادی کے لئے ہر ظلم، مصیبت کا عزم وہمت سے مقابلہ کیا اورہرسازش کو ناکام بنای

Leave a reply